Sunday, February 5, 2023

ایشیا کپ ، متوقع کھلاڑیوں کو وارم اپ کیمپ کے لیے طلب کر لیا گیا

ایشیا کپ ، متوقع کھلاڑیوں کو وارم اپ کیمپ کے لیے طلب کر لیا گیا
کراچی (92 نیوز) ایشیا کپ کے لیئے ایونٹ کی تیاریاں  جاری ہیں۔ متوقع کھلاڑیوں کو وارم اپ کیمپ کے لیے طلب کر لیا گیا۔ پی سی بی  نے ایونٹ میں شامل متوقع کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے  نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا گیا۔ آل راؤنڈر عماد وسیم کو ٹیم شامل کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔ آل راؤنڈر کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلوا لیا گیا۔ عماد وسیم اور شعیب ملک اس وقت کیربئین پریمئیر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جو جلد پاکستان پہنچیں گے۔ 28اگست سے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گا۔ فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم میں لیے جاٸیں گے۔ ایشیا کپ کی تیاری کے لیے ٹریننگ کیمپ 3 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔ ایشیا کپ کا آغاز 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔