Saturday, July 27, 2024

ایشیا کپ، فائنل فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا

ایشیا کپ، فائنل فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا
September 22, 2018
دبئی (92 نیوز) ایشیا کپ  میں فائنل فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا۔ پہلے روز دو میچز کھیلیں جائیں گے۔ پاکستان کو افغانستان کا چیلنج در پیش ہو گا جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گے۔ ایشیا کپ میں شائقین کرکٹ کو ایک اور پاک  بھارت ٹاکرا دیکھنے کوملے گا۔ 23 ستمبر کو شاہین اور سورما ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت ، گروپ بی سے بنگلا دیش اور افغانستان نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔