Tuesday, October 4, 2022

ایشیا کپ ، شاہینوں کی اب کوئی بھی غلطی آخری ثابت ہو گی

ایشیا کپ ، شاہینوں کی اب کوئی بھی غلطی آخری ثابت ہو گی
دبئی ( 92 نیوز) ایشیا کپ میں شاہینوں کے پاس اب ہارنے کا مارجن ختم ہو گیا،اب کوئی بھی غلطی آخری ثابت ہو گئی ،  شکست کی صورت میں  گھر واپسی کا ٹکٹ ملے گا ۔  فائنل میں جا کر سورماؤں سے بدلہ چکانے کےلئے بنگال ٹائیگرز کیخلاف لازمی فتح درکار ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش بدھ کو ابوظہبی میں ان ایکشن ہوں گے ۔ فیصلہ کن معرکے کا ٹکٹ کٹوانے کیلئے پاکستان کو ہر صورت میں بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا،  پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ پکی کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم سیدھا گھر جائے گی۔ سرفراز الیون کو پچھلی  شکست کو بھلانا ہو گا،غلیطوں پر قابو پانا ہوگا،صلاحیتوں کا لوہامنوانا ہو گا۔ سپرفورمرحلے میں اپنے پہلے مقابلے میں گرین شرٹس نے افغانستان کو ہرایا ،دوسرے معرکے میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا مزہ چکھناپڑا۔بنگال ٹائیگرز نے بھی دو میچز کھیلے ،ایک جیتا اور ایک میں شکست سے دو چار ہوئے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 4 پوائنٹس کیساتھ پہلے ،پاکستان بہتر رن ریٹ کے باعث دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے  ،بنگلہ دیش  بھی دو پاوئنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ،ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل میں آپس میں ٹکرائیں گی۔