Thursday, September 29, 2022

ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے مات دے دی

ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے مات دے دی
دبئی (92 نیوز) ایشیا کپ کے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی پرانی روایت کو ایک بار پھر برقرار رکھا۔ ایونٹ کے بڑے میچ میں بیٹنگ لائن پھر دھوکا دے گئی، اور پاکستان کی پوری ٹیم 162رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم 47 اور شعیب ملک 43رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے بھنیشور کمار اور کیدار جادیو نے تین،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے 163رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 52رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شیکھر دھون نے 46رنزکی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک،ایک شکار کیا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کی،،اگلے میچز میں خامیوں دور کر نے کی کوششش کریں گے۔ پاکستان فائنل فور میں 23ستمبر کو ایک بار پھر بھارت سے ٹکڑائے گا