Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایشیا کپ ، آج افغانستان کی ٹیم بھارت سے ٹکرائے گی

ایشیا کپ ، آج افغانستان کی ٹیم بھارت سے ٹکرائے گی
September 26, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) ایشیا کپ میں  آج افغانستان کی ٹیم  سورماؤں کے خلاف ان ایکشن ہو گی ۔ سپر فورمرحلے میں دو فتوحات کیساتھ انڈین ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ  مسلسل دو شکستوں کے بعد افغان ٹیم ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ انڈین ٹیم پہلے ہی فائنل کاٹکٹ کٹوا چکی ہے،بھارتی ٹیم نے  دوسرے مرحلے  کے پہلے مقابلے میں  بنگال ٹائیگرز کو7 وکٹوں سے پچھاڑا تھا ۔ دوسرے معرکے میں گرین شرٹس کو ہرایا تھا۔ سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت آج افغانستان سے ٹکرائے گی ، دوسری جانب افغانستان پاکستان اور بنگلہ دیش سے شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے جب کہ وہ ایشیا کپ میں اپنا آخری میچ کھیلے گا۔