Saturday, July 27, 2024

ایشیا کا پہلا 360ڈگری ورچوئل اسٹوڈیو 92 ایچ ڈی پلس کی سکرین پر

ایشیا کا پہلا 360ڈگری ورچوئل اسٹوڈیو 92 ایچ ڈی پلس کی سکرین پر
February 6, 2017

لاہور (92نیوز) پاکستان کا پہلا ایچ ڈی ٹی وی چینل نائنٹی ٹو ایچ ڈی پلس دن رات ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے اور صرف دو سال کی قلیل مدت میں کارکنوں کی کام سے لگن اور محنت شاقہ کی بدولت پاکستانی عوام کا پسندیدہ اور مقبول ترین ٹی وی بن چکا ہے۔ نائنٹی ٹو اپنی لانچ کے بعد مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر چینلز کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے دو سال سچائی اور اعتماد کے دو کامیاب سال ہیں۔

نائیٹی ٹو نیوز کے میڈیا میں نئے رجحانات متعارف کرانے کا سفر شروع ہوئے دوسال ہوگئے۔ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی نیوز چینل نے نئی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا اور انتہائی کم عرصے میں میڈیا کی دنیا میں چھا گیا۔ ہولوگرام اور ورچوئل ٹیکنالوجی کے بعد نائنٹی ٹو نیوز چینل اب آپ کو لے کرآگیا ہے ایچ ڈی پلس کی دنیا میں جہاں بہتر تصویر اور پہلے سے زیادہ معیاری اور صاف آواز کی وجہ سے آپ تک خبر اور بھی بہتر انداز میں پہنچے گی کیونکہ نائنٹی ٹو کا وعدہ ہے کہ اپنے جدیدترین نظام کی وجہ سے اپنے ناظرین کو باخبر اور باوثوق خبر دے گا۔

نائنٹی ٹو نیوز ایچ ڈی ناظرین کیلئے لے کر آ رہا ہے انٹرنیشنل معیار کا دنیا میں پانچواں اور ایشیا کا سب سے پہلا 360ڈگری ورچوئل اسٹوڈیو آج شام 6 بجے۔ نائنٹی ٹو کا عزم ہے کہ ناظرین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھے گا اور سب سے پہلے باخبر اور باوثوق خبر دے گا۔