Tuesday, April 30, 2024

ایشیا پیسفک گروپ نے منی لانڈرنگ پر پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ایشیا پیسفک گروپ نے منی لانڈرنگ پر پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
August 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایشیا پیسفک گروپ نے منی لانڈرنگ پر پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 4 مزید سفارشات پرعملدرآمد مکمل کرلیا، پاکستان نے 6 کلیدی امور میں اکثریتی عملدرآمد کی ریٹنگ حاصل کی، کلیدی امور میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، ریکارڈ کیپنگ، مشتبہ ٹرانزکشزشامل ہیں۔ پاکستان اٹلی، سعودی عرب اور برطانیہ کے بعد چوتھے نمبرپر ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کاکہنا ہے پاکستان چوتھے جائزے کیلئے باقی 5 سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلے گا۔