اسلام آباد (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ پنجاب کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم پنجاب میں ایری گیشن سسٹم میں بہتری کیلئے فراہم کی جائے گی۔ زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کیلئے رقم استعمال کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق رقم کی فراہمی سے 7 لاکھ 4 ہزار ہیکٹرز رقبے کو پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ بھکر، جھنگ، خوشاب، لیہ اور مظفر گڑھ میں زرعی اراضی کو پانی ملے گا۔