اسلام آباد ( 92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے رعایتی شرح پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرکا قرض دے گا ،معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملنے والا قرضہ پنجاب کے سات بڑے شہروں میں انجینئرنگ اور ترقیاتی منصوبوں کو ڈیزائن کرنے کے لئے منصوبہ سازی اور فنانسنگ پرخرچ کیاجائیگا ۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جن شہروں پر رقم خرچ کی جائے گی ان میں بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں ۔