Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایشز ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

ایشز ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی
December 11, 2021 ویب ڈیسک

برسبین (92 نیوز) ایشز ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا شاندار آغاز ہو گیا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے 20 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان جوئے روٹ 89 اور ڈیوڈ میلان 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔