Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایشز سیریز : انگلینڈ کی ٹیم پہلےٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 430 رنزپر آوٹ

ایشز سیریز : انگلینڈ کی ٹیم پہلےٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 430 رنزپر آوٹ
July 9, 2015
کارڈف(92نیوز)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 430رنز پر آوٹ ہوگئی جبکہ آسٹریلیا نے اس وقت 26رنز بنا لئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جانے والے ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کیلئے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ سات کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ ایڈم لیتھ کی گری۔ کپتان الیسٹر کوک بیس، بین اسٹروکس باون اور آئن بیل صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گیری بیلینس اکسٹھ رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ نے شاندار سنچری کے ساتھ ایک سو چونتیس رنز بنائے ۔ ا انگلینڈ معین علی کی 77رنز کی دلکش اننگز کی بدولت 430رنز بنانے میں کامیاب رہا ہے ۔ آسٹریلیا نے اپنی اننگز شروع کی تو لنچ تک 26سکور بن چکے تھے اور کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں تھا ۔