Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایشز سیریز ، انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر93 رنز

ایشز سیریز ، انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر93 رنز
January 7, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا  ۔  انگلینڈ نے دوسری اننگز میں صرف 93 کے مجموعے پر چار وکٹیں گنوا دیں ۔

سڈنی ٹیسٹ میں  انگلش بلے باز مشکلات سے دوچار ہے ۔ آسٹریلیا کو جیت کے 6 وکٹیں درکار ہیں ۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں  پر93 رنزبنالئے ۔

چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو مارش برادرز نے  مار مار کرحریف بولرز کا بھرکس نکال دیا ۔  دونوں بھائیوں نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔

شان مارش نے 156 ،مچل مارش نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 649 رنز پر ڈیکلیئر کردی  ۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز کا مایوس کن آغاز کیا  ۔ اوپنر الیسٹر کک10 ،سٹون مین کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ،جیمز وینس 18 ،کپتان جوئے روٹ 42 رنز پر میدان بدر ہوئے ۔

ڈیوڈ ملان پانچ،جیمی بیئر سٹو17 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 210 رنز درکار ہیں ۔

آسٹریلیا کیجانب سے  ناتھن لائن نے دو،مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کاشکار کیا۔