Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایس پی علی شیر جاکھرانی کی خدمات سندھ پولیس کے سپردکرنے کی سفارش

ایس پی علی شیر جاکھرانی کی خدمات سندھ پولیس کے سپردکرنے کی سفارش
March 29, 2016
کراچی(92نیوز)ایس پی علی شیر جاکھرانی کی خدمات سندھ پولیس کے سپرد کرنے کی سفارش کی گئی ہے علی شیر جاکھرانی کا بیٹا اویس  جاکھرانی پی این ایس ڈاکیارڈ پر حملے میں ملوث تھا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کا ایک اور کارنامہ ایس پی علی شیر جاکھرانی کی خدمات سندھ پولیس کے سپرد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی شیر جاکھرانی کا بیٹا اویس  جاکھرانی پی این ایس ڈاکیارڈ پر حملے میں ملوث تھا۔اس حملے میں اس نے اپنے والد کی سرکاری اسی ایم جی رائفل بھی استعمال کی تھی ۔ اس حملے کےکردار سامنےآنے کے بعد علی شیر جاکھرانی کا  تبادلہ  گلگت کردیا گیا تھا۔ پولیس میں شمولیت سے قبل علی شیر جاکھرانی صوبائی وزیر سندھ  نثار کھوڑو کے سیکریٹری تھے وہ سن  1995 میں سیاسی بنیاد پر پولیس میں بھرتی ہونےوالے 45 ڈی ایس پیز میں شامل ہیں۔  علی شیر جاکھرانی سمیت 44 ڈی ایس پی تربیت کے امتحان میں فیل ہوگئے تھے۔ اس وقت کے آئی جی سندھ محب اسد نے تمام افسران کو نااہل قرار دے کر برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔