Thursday, November 30, 2023

ایس ای سی پی کے سابق چیئر مین نے ایف آئی اے کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیدیا

ایس ای سی پی کے سابق چیئر مین نے ایف آئی اے کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیدیا
September 14, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق چیئر مین ظفر حجازی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس پر سابق چیئر مین کے وکیل نے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کا اندراج بد نیتی پر مبنی ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات میں صرف 4 گواہان کے بیانات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ۔جس پر ۔گواہان نے الزام لگایا ہے کہ ظفر حجازی نے بطور چیئرمین ریکارڈ ٹمپرنگ کا حکم دیا تھا ۔گواہان خود ایس ای سی پی کے افسران ہیں۔ جنہوں نے  اپنی غلطی کا ملبہ ظفر حجازی پر ڈالنے کی کوشش کی۔ ہے ظفر حجازی پر لگایا گیا ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

سابق چیئرمین ایس ای سی پی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ان کے موکل کےخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکتے ہوئے مقدمے کو خارج کیا جائے۔

عدالت نے وفاق، ایف آئی اے اور ایس ایچ او سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔