Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایس ای سی پی کےچیئرمین ظفرحجازی نے ایک ہفتے کی راہداری ضمانت کرالی

ایس ای سی پی کےچیئرمین ظفرحجازی نے ایک ہفتے کی راہداری ضمانت کرالی
July 11, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک ہفتے کی راہداری ضمانت کرالی۔ کہتے ہیں ایف آئی اے کے سامنے تحقیقات کےلئے پیش ہونگے اللہ خیر کریگا۔

تفصیلا تکےمطابق ظفر حجازی نے گرفتاری سے بچنے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔چیئرمین ایس ای سی پی نے وکیل ضمیر حسین کے ذریعے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتار ی کی درخواست دائرکی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر پہلے تو واپس کردیا تاہم بعد میں درخواست کو سماعت کےلئے منظور کر لیا گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملے کی سماعت کی ظفر حجازی کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔ان کی صحت کےلئے جیل کا ماحول سازگار نہیں ہوگا۔ ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے ان کی یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے 17جولائی تک راہداری ضمانت دیدی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ظفر حجازی کاکہنا تھا کہ وہ ایف آئی اے کے سامنے تفتیش کےلئے پیش ہونگے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے حوالے سے میڈیا کو کوئی بھی جواب دینے سے انکار کردیا۔