Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایس ای سی پی نے تمام لسٹڈ کمپنیوں کو اپنے سہ ماہی مالیاتی گوشوارے ای میل کے ذریعے بھیجنے کا پابند بنادیا

ایس ای سی پی نے تمام لسٹڈ کمپنیوں کو اپنے سہ ماہی مالیاتی گوشوارے ای میل کے ذریعے بھیجنے کا پابند بنادیا
December 10, 2016

 کراچی(92نیوز)ایس ای سی پی نے تمام لسٹڈ کمپنیوں کو اپنے  سہ ماہی مالیاتی گوشوارےایس ای سی پی کے مخصوص ای میل پربھیجنے کا پابند بنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیزآرڈی نینس 2016کے تحت لسٹڈ کمپنیوں کو سہولیات فراہم کرنے اور کاروباری اخراجات میں کمی لانے کے لئے کمپنیاں اپنے سہ ماہی گوشوارے شیئر ہولڈرز کو فرداً فرداًبھجوانے کے  بجائے اپنی ویب سائٹس پر  لگانے کے ساتھ ساتھ ای میل کے ذریعے ارسال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

آئندہ سےسہ ماہی مالیاتی گوشوارے پی ڈی ایف اور ایم ایس ورڈ یا ایکسل میں  ایس ای سی پی کو ای میل  پر موصول کروائےجائیں گے۔  اسی طرح لسٹڈ کمپنیوں کےسالانہ گوشواروں کی ایک نقل بھی ایس ای سی پی کو اسی ای میل پتہ پربھجوائی جائے  گی۔ آرڈیننس کے تحت ایس ای سی پی کو ان گوشواروں کی تین تین   کاغذی نقول بھجوانا بھی ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فروغ کمپنیز آرڈیننس  2016 کا اہم جزو ہے۔

اسی کے پیش نظر لسٹڈ کمپنیوں کو مالیاتی گوشواروں کی برقیاتی ترسیل کی سہولت  فراہم کی گئی ہے۔ مراسلہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی لگادیا گیا ہے۔