ایس ایچ او نے رکشہ میں سوار ہو کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن میں ایس ایچ او نے رکشہ میں سوار ہوکر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور لٹیرے کو شکنجے میں لے لیا ، لیکن اس دوران ملزم نے پستول کے بٹ مارکر ایس ایچ او کا ہاتھ بُری طرح زخمی کردیا اور 7 ٹانکے لگانے پڑے۔
گارڈن میں فیملی سے لوٹ مار کی کوشش پر رکشہ ڈرائیور نے پولیس کا اطلاع دے دی ، اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس الرٹ ہوئی اور ایس ایچ او انصربٹ رکشے میں سوار ہوکر لٹیرے کو پکڑنے نکل پڑے ۔
ایس ایچ او نے پہنچ کر ملزم پر ہاتھ ڈالا تو ڈکیت نے بچنے کیلئے پہلے فائرنگ کی، اور پھر پستول کے
بٹ مار کر انصربٹ کو زخمی کردیا ، لیکن ایس ایچ او نے ہمت نہ ہاری اور ملزم کو شکنجے میں لے لیا ۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم اکیلا ہی وارداتیں کرتا ہے اور اس کیخلاف مقدمات بھی درج ہیں ۔
زخمی ایس ایچ او کے ہاتھ میں 7 ٹانکے لگے ہیں ، جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔