عائشہ گلالئی عمران خان کے ایس ایم ایسز کے حوالے سے سوال پر میڈیا پر برس پڑی، کہنے لگی میڈیا کوئی جج نہیں کہ اس کے سامنے ثبوت پیش کروں، مناسب فورم پر تمام ثبوت پیش کر دوں گی۔
عائشہ گلالئی لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کے لئے پہنچی تو عمران خان کے ٹیکسٹ میسجز کے بارے میں سوال پر سیخ پا ہو گئی۔ کہا میڈیا کوئی جج نہیں کہ اس کے سامنے ثبوت پیش کرتی پھروں۔
پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے دفاع میں پیش پیش رہنے والی عائشہ گلالئی کو چار سال بعد اچانک پی ٹی آئی کی قیادت اور صوبائی حکومت میں خامیاں نظر آنے لگی۔
عائشہ گلالئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ان کا سامنا کرنے کے خوف سے قومی اسمبلی نہیں آ رہے ہیں۔