Thursday, February 9, 2023

ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلہ ، ایس ایس یو لیڈی کمانڈوز کی پہلی پوزیشن

ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلہ ، ایس ایس یو لیڈی کمانڈوز کی پہلی پوزیشن

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلے کی ٹیم کیٹیگری میں ایس ایس یو لیڈی کمانڈوز پہلی پوزیشن پر آ گئی۔ لیڈی کمانڈو بختاور بھٹی مجموعی طور پر سرفہرست رہیں۔

ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلے ہوئے جس میں سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری مہمان خصوصی تھے۔

 ٹیم کیٹیگری میں ایس ایس یو لیڈی کمانڈوز کی پہلی پوزیشن آئی جبکہ ایس ایس یو کی لیڈی کمانڈو شاہدہ خان کی دوسری پوزیشن آئی۔ سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈو رافعہ کی تیسری پوزیشن رہی۔

میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پوزیشن لینے والی لیڈی کمانڈوز میں انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کے انعقاد جاری رہنا چاہئے۔

ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی مقصود احمد نے کہا کہ سندھ رینجرز اور ایس ایس یو کی کمانڈوز میں مقابلے خوش آئند ہے۔