Friday, September 20, 2024

ایس ایس پی راؤ انوار کے الزامات کسی سیاسی شکاری کے ترکش کا تیر معلوم ہوتے ہیں:حیدرعباس رضوی

ایس ایس پی راؤ انوار کے الزامات کسی سیاسی شکاری کے ترکش کا تیر معلوم ہوتے ہیں:حیدرعباس رضوی
April 30, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم نے سنگین الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیرراؤانوارکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا، حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ اس سیاسی ڈرامے کے کرداراور ڈائریکٹرپرانے ہیں، تازہ کہانی وزیراعلیٰ ہاؤس میں تیارکی گئی۔ ایس ایس پی ملیرراؤمحمد انوارکی پریس کانفرنس  کے بعد ایم کیوایم کا بھی بھرپورجواب سامنے آگیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا، افسوس  کہ متحدہ  پرایک بار پھر پرانے الزامات لگائے گئے، جنہیں متحدہ ایک لاکھ چورانوے ہزار دو سو بہترویں بار مسترد کرتی ہے۔ متحدہ کے رہنما نےکہا کہ ایسے گھٹیا الزامات کا جواب دینا بھی کسی غیرت مند پاکستانی کی توہین ہے،عوام کی عدالت نے متحدہ کو بھاری مینڈیٹ دے کر الزامات مخالفین کےمنہ پرمار دئیے۔ حیدرعباس رضوی نے کہا کہ یہ الزامات کسی سیاسی شکاری کے ترکش کا تیر معلوم ہوتے ہیں، ایک ایس ایس پی رینک کے شخص کی طرف سے سیاسی وار کیا گیا فاروق ستارنے کہا کہ وزیراعلیٰ  ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں تیسری شخصیت کا پتہ چلالیا جائے توالزامات کی گتھی سلجھ جائے گی۔