ایس ایس پی راؤ انوار بحال

کراچی(92نیوز)ایس ایس پی راؤ انوار ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں ۔ ان کو خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا تھا ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس کے بادشاہ ایس ایس پی راو انوار کو ایک بار پھر بحال کر دیا گیا ہے ۔دہشتگردوں کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانیوالے پولیس افسر کوبالآخر حکومت کو بحال کرنا ہی پڑا ہے۔ راو انوار کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیاتھا ۔ راو انوار نے جب سے پولیس فورس جوائن کی ہے اس وقت سے اب تک اس نے پتہ نہیں کتنے پولیس مقابلے کئے ہیں اور دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔