Saturday, July 27, 2024

ایس ایس پی تشدد کیس، پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کو طلب کر لیا گیا

ایس ایس پی تشدد کیس، پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کو طلب کر لیا گیا
January 31, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت سے بڑا نوٹس جاری۔ عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں 15 فروری، جبکہ پی ٹی وی حملہ کیس میں 26 فروری کو طلب کر لیا گیا۔ نوٹس بنی گالہ ارسال کردیئے گئے،، گزشتہ روز پولیس نے چیئرمیں تحریک انصاف کےخلاف چالان پیش کیا تھا،، تفصیلات اسلام آباد سے اس رپورٹ میں

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد اور پی ٹی وی پر حملے کے کیس کی سماعت انسدادددہشتگردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔۔۔

عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں 15فروری جبکہ پی ٹی وی حملہ کیس میں 26فروری کو طلب کرلیا۔۔طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ بھی بھجوا دیا گیا۔۔

عمران خان کےخلاف ایس ایس پی تشدد ۔۔پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پر حملے سمیت ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہیں۔۔جن میں دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔۔گزشتہ سماعت پر متعلقہ تھانے کی پولیس نے عمران خان کےخلاف چالان عدالت میں پیش کیا تھا جس میں عمران خان کو ملزم ظاہر کیا گیا تھا۔۔