Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش

ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش
January 30, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ایس ایس پی تشدد کیس میں پولیس نے عمران خان کے خلاف عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا۔
انسدا ددہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کی ۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عمران خان کےخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا جس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔
چالان میں عمران خان کو ملزم کے طور پر پیش کیا گیا ۔
ان کیخلاف 14 گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی جبکہ ایس ایس پی اور پولیس ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج (ویڈیو ریکارڈنگ) بھی چالان کا حصہ بنائی گئی ۔