92 نیوز: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی برآمدات میں قابل ذکراضافہ ہوا۔
مالی سال 2024 کے دوران ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے۔ زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے برآمدات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ مالی سال 2024 کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول برآمد کئے۔ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ سنگ میل پاکستان کے زرعی شعبے کی نمایاں کامیابی ہے ۔ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کیلئےمزید مواقع پیدا ہونے کا بھی امکان ہے، اطالوی فوڈ ٹریڈ کمپنی نے پاکستانی کمپنی میں50 فیصد شراکت داری قائم کی۔