ایسٹر دھماکے ، سری لنکن صدر کا دوبارہ تحقیقات کا حکم

کولمبو(ویب ڈیسک )سری لنکا کے صدر میتری پالاسری سیتا نے کیتھولک گرجا گھر کے حکام کی جانب سے انویسٹی گیشن میں خدشات کا اظہار کئے جانے کے بعد ایسٹر دھماکے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے میتری پالاسری سیتا نے ججوں پرمشتمل پانچ رکنی پینل قائم کیا ہے جسے تین ماہ کے اندر ایسٹر دھماکے کی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ رواں سال ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو سری لنکا میں 3 گرجا گھروں ،3 ہوٹلوں پر دھماکوں میں 258 افراد ہلاک ہو ئے تھے ۔
سری لنکن حکومت نے دھماکوں کی ذمہ داری مقامی جہادی گروپ ڈالی تھی۔