Saturday, January 28, 2023

ایسٹرا زینیکا ویکسین کی عدم دستیابی پر ایکسپو سنٹر لاہور پر اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج

ایسٹرا زینیکا ویکسین کی عدم دستیابی پر ایکسپو سنٹر لاہور پر اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج

لاہور (92 نیوز) ایسٹرا زینیکا ویکسین کی عدم دستیابی پر ایکسپو سنٹر لاہور پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کیا، انتظامیہ نے داخلی دروازے بند کر دیئے، بڑی تعداد کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

ایسٹرا زینیکا ویکسین کی عدم دستیابی پر ملک کے سب سے بڑے کورونا ویکسین سنٹر پر احتجاج سامنے آیا، بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹرلاہور پہنچ گئی اور احتجاج شروع کردیا۔

پولیس اہلکاراوورسیز پاکستانیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے، ایکسپو سینٹر کی کے انتظامیہ نے داخلی دروازے بند کردئیے۔

اوورسیزپاکستانیوں نے 92نیوز کو بتایا کہ ویکسین کے لیے بلا کر انکار کردیا گیا۔

ویکسین کی دستیابی کے سلسلے میں انتظامیہ نے مؤقف اختیارکیا کہ اووسیزپاکستانیوں کو غلط اطلاع دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ویکسین کی دستیابی پر اوورسیز پاکستانیوں کو بلایا جائے گا۔