اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے بجلی بریک ڈاؤن کی رپورٹ مسترد کر دی۔ شیری رحمٰن نے کہا ایسا بریک ڈاؤن جنگ جیسے دنوں میں دیکھا۔
شیری رحمٰن نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بجلی گیس بحران پر بات ہورہی ہے، ندیم بابر صاحب کہاں ہیں؟ملک میں ایسا بلیک آؤٹ ہوا جو عموما جنگ کے دوران ہوتا ہے۔ بلیک آوٹ تین دن تک جاری رہا۔ کل رات نیپرا نے انکوائری کے لیے ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ بلی کو دودھ کی انکوائری دے دی گئی۔ ہم اس انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا گیس بحران کی وجہ سے نہ صنعت چل رہی ہے نہ گھریلو صارفین کو گیس مل رہی ہے۔ آپ بتائیں کہ گردشی قرضہ کیوں بڑھا ہے۔ گزشتہ حکومتوں کی بیساکھی استعمال نہ کریں۔