Saturday, July 27, 2024

ایسا آرڈیننس ہو کہ آمدن ثابت نہ کرنے پر جائیداد ضبط ہو جائے ، فواد چودھری

ایسا آرڈیننس ہو کہ آمدن ثابت نہ کرنے پر جائیداد ضبط ہو جائے ، فواد چودھری
December 8, 2018
لندن (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ایسا آرڈیننس آنا چاہئے کہ 3 ماہ میں جو لوگ اپنی آمدن ثابت نہ کر سکیں انکی جائیداد ضبط ہو جائے۔ دیار غیر میں بیٹھے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سیاسی مخالفین پر شدید تنقید کی۔ لندن میں پریس بریفنگ کے دوران خواج سعد رفیق  اور مشاہداللہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سعد رفیق نے ہنڈا ستر سی سی سے سیاسی سفر کا آغاز کیا جبکہ مشاہداللہ خان پی آئی اے میں  لوڈر تھے۔ لندن میں بھی فواد چودھری چور چور کہنا نہ بھولے اور کہا چور کا کوئی متبادل لفظ نہیں۔ چور ڈاکو کے احتساب کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن ناراض ہوتی ہے۔ فواد چودھری نے بڑی خوشخبری بھی سنائی اور کہا کہ فوری  دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے۔ پاکستان کے بنیادی اقتصادی مسائل حل کرنے کی طرف بڑھ چکے ہیں۔