Monday, November 28, 2022

ایریزونا میں ائیر لفٹ آپریشن کے دوران اسٹریچر گھومنے سے خاتون کی حالت غیر

ایریزونا میں ائیر لفٹ آپریشن کے دوران اسٹریچر گھومنے سے خاتون کی حالت غیر
ایرویزونا( 92 نیوز) امریکا میں ریسکیو  آپریشن کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب  ایئر لفٹ کے دوران  اسٹریچر  تیزی سے گھومنے لگا جس سے  اُس پر موجود خاتون کی حالت خراب ہوگئی ۔ واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں پیش آیا، 75 سالہ زخمی خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئر لفٹ کیا جارہا تھا کہ اس دوران  اسٹریچر تیزی سے گھومنے  لگا جس سے خاتون کی  طبیعت بگڑ گئی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی  حالت پہلے سے بہتر ہے ، خاتون  کو ہائیکنگ کے دوران چہرے پر چوٹ آئی تھی ۔