Sunday, October 2, 2022

ایرون فنچ نے ایک ہی میچ میں 4 ریکارڈ بنا ڈالے

ایرون فنچ نے ایک ہی میچ میں 4 ریکارڈ بنا ڈالے
ہرارے ( 92 نیوز ) آسٹریلوی ٹی 20 کپتان ایرون فنچ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ، جارح مزاج اوپنر  نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ، اسٹار بلے باز ٹی 20 میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ۔ زمبابوے کیخلاف سہ ملکی سیریز میں ایرون فنچ نے76گیندوں پر 172رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کارنامہ سرانجام دیا، اسٹار بلے باز کی اننگز میں 16چوکے اور 10چھکے شامل تھے۔ اس سے پہلے ایرون فنچ نےہی انگلینڈ کیخلاف 2013میں 63گیندوں پر 156رنز بنائے تھے ، کینگروز نے زمبابوے کو 100رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔ ایرون فنچ کی اننگ  10 فلک شگاف چھکوں اور 16 چوکوں سے مزئین تھی  جبکہ  ایک ہی اننگ میں 16 چوکے بھی ایک ریکارڈ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایون فنچ ٹی 20 میچز میں دو مرتبہ 150 اسکور کرنے والے  کھلاڑی بن گئے ، ایون فنچ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ایک مرتبہ بھی 150 اسکور نہیں کر سکا ۔ ایون فنچ نے ساتھی اوپنر  جان میتھیو شارٹ کے ساتھ مل کر 223 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنائی ۔