Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایران کے یوم آزادی کی مناسبت سے پشاور میں تیراندازی کے مقابلے

ایران کے یوم آزادی کی مناسبت سے پشاور میں تیراندازی کے مقابلے
February 8, 2018

ایران کے یوم آزادی کی مناسبت سے پشاور میں تیراندازی کے مقابلوں کے لئے میدان سجایا گیا  تو مردوں کے ساتھ خواتین تیراندازوں نے بھی نشانہ آزمایا ۔  ایرانی قونصل جنرل نے کھیلوں کے مقابلوں کو امن کا پیغام قرار دیا۔

ایران کے یوم آزادی کی مناسبت سے پشاور کےقیوم اسپورٹس کمپلیکس میں آرچری چیمپئن شپ شروع ہوئی ۔  دو روزہ پاک ایران فرینڈ شپ آرچری چیمپئن شپ میں مردوں کے علاوہ چھ خواتین تیرانداز بھی نشانہ آزما رہی ہیں ۔

چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تیراندازی کے فروغ کےلئے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے ۔

چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ایرانی قونصلر جنرل باقر بیگی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران دوستی کےمضبوط رشتے میں بندھےہیں،کھیلوں کے انعقاد سےدنیا کو امن کا پیغام جاتا  ہے ۔