Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران کے چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں  : سرتاج عزیز

ایران کے چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں  : سرتاج عزیز
July 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے ایران کے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم کے قومی سلامتی و خارجہ اُمور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جوہری تنازع کی بات چیت کے ذریعے حل پر زور دیا۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کو علاقائی اور عالمی اقتصادی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی جس سے پاکستان سمیت مختلف ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں بھی مدد ملے۔