Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران کے مطالبات کی وجہ سے دونوں ملکوں میں حج سے متعلق معاہدہ نہیں ہو سکا: سعودی عرب

ایران کے مطالبات کی وجہ سے دونوں ملکوں میں حج سے متعلق معاہدہ نہیں ہو سکا: سعودی عرب
May 15, 2016
ریاض (نائنٹی ٹو نیوز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران کے ناقابلِ قبول مطالبات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان حج انتظامات کے حوالے سے معاہدہ نہیں ہو سکا۔ دونوں ملکوں میں معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے رواں برس ایرانی شہری حج ادا نہیں کر سکیں گے۔ سعودی عرب کے وزیر عمرہ وجج ڈاکٹر محمد طاہر بینتن نے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جس نے سعودی عرب سے اپنے شہریوں کے حج کی آمد سے حوالے سے معاہدہ کرنے سے انکار کیا۔ سعودی عرب کے وزیر حج کے بیان کے مطابق ایران کا مطالبہ ہے کہ ایرانی شہریوں کو ایران میں ہی ویزہ جاری کیا جائے اور ان کے لیے ٹرانسپورٹ کے علیحدہ انتظامات کیے جائیں۔ ایران کے وزیر ثقافت اور مذہبی امور علی جنتی نے جمعرات کو کہا تھا کہ سعودی عرب سے حج کے دوران ایرانی شہریوں کے انتظامات کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور رواں برس ایرانی شہری حج  ادا نہیں کر سکیں گے۔ ایرانی وزیر نے معاہدے نہ ہونے کی تمام ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔