Sunday, September 25, 2022

ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک

ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک
 تہران (92 نیوز) ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین میڈیٹیریرین سیزمالوجیکل سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے جھٹکے تبریز کے علاقے میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 فراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ حکام نے مزید کہا کہ زلزلے نے ایران کے مشرقی علاقوں میں تباہی مچا دی اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔