Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی مخالفت پاگل پن ہے، امریکی وزیر خارجہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے مخالفوں پر برس پڑے

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی مخالفت پاگل پن ہے، امریکی وزیر خارجہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے مخالفوں پر برس پڑے
May 3, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی ایٹمی پروگرام سے متعلق ممکنہ معاہدے پر تنقید کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو واویلا کرنے کی بجائے معاہدے کے حقائق پر غور کرنا چاہئے۔ ایک اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں جان کیری نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا انہیں ایرانی ایٹمی پروگرام پر اسرائیلی تحفظات کا بخوبی ادراک ہے اور وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں، حتمی معاہدے سے اسرائیل کو مایوسی نہیں ہو گی۔ جان کیری نے کہا امریکا ایسے کسی معاہدے پر آمادہ نہیں ہو گا جس میں ایران اپنے ایٹمی پروگرام کی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن پر تیار نہ ہو۔ کیری نے مزید کہا معاہدہ صرف دس سال کیلئے نہیں ہمیشہ کیلئے ہو گا۔ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات مستقل عالمی معائنہ کاروں کی نگرانی میں رہیں۔ کیری نے مزید کہا صدر اوباما کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے اور ایٹمی پروگرام پر ایران کے ساتھ معاہدے سے اسرائیل کا تحفظ ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔