Sunday, September 15, 2024

ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکا

ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکا
July 10, 2021

تہران (92 نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکا ہوا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکا ایرانی سرکاری ٹی وی سے ملحقہ عمارت میں ہوا۔ دھماکے میں کسی قسم کی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ ریسکیو اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ چکے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔