ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل کی دھمکیاں کام نہ کر سکیں

یروشلم (92 نیوز) ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل کی دھمکیاں کام نہ کر سکیں۔ اسرائیل ایران کیخلاف کارروائی کیلئے امریکا کا سہارا تلاش کرنے لگا۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز کی امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ملاقات ہوئی جس میں ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اسرائیلی وزیر دفاع کہتے ہیں ایران کی ایٹمی خواہشات روکنے کیلئے مشترکہ فوجی تیاری پر بات چیت کی جائے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ موجودہ پالیسی ناکام ہونے پر صدر بائیڈن دیگر آپشنز استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے عہد پر قائم ہیں۔