Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں 15افراد کو سزائے موت

ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں 15افراد کو سزائے موت
December 7, 2016

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پندرہ افراد کو سزائے موت سنا دی گئی جبکہ دو ملزموں کو بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پندرہ افراد کو موت کی سزا سنا دی۔ تین سال قبل تیس افراد کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سزائے موت پانے والے پندرہ افراد بھی ان میں شامل ہیں۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے جاسوسی کی ایک تنظیم بنائی تھی جس کا مقصد ملک میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانا اور سعودی عرب کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔

ان ملزموں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب کی فوج سے ہے۔ ان پر ایران کو سعودی عرب کے عسکری راز فراہم کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے اس مقدمے میں دو افراد کو بری بھی کیا ہے۔