Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران کلبھوشن یادو اور دیگر را ایجنٹس سے متعلق تحقیقات میں مدد کرے، پاکستان ایرانی وزارت خارجہ کو خط

ایران کلبھوشن یادو اور دیگر را ایجنٹس سے متعلق تحقیقات میں مدد کرے، پاکستان ایرانی وزارت خارجہ کو خط
March 31, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان نے کلبوشن یادو اور دیگر را ایجنٹس سے متعلق تحقیقات کیلئے ایران سے مدد مانگ لی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادو کے ساتھیوں کی ایران میں موجودگی سے ایرانی وزارت خارجہ کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان نے ایران سے مطالبہ کیا کہ راکیش الیاس اور رضوان کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرے۔ دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ را افسر کی گرفتاری اہم کامیابی ہے جبکہ عالمی برادری نے را ایجنٹ کا اقبالی بیان بھی دیکھا ہے۔ پاکستان گزشتہ سال را کی سرگرمیوں کے ثبوت اقوام متحدہ کو بھی دے چکا ہے۔