Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایران کا ڈیوس کپ میں شرکت سے انکار

 ایران کا ڈیوس کپ میں شرکت سے انکار
December 9, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پاکستان میں ٹینس کے عالمی مقابلوں کی بحالی آخری وقت میں پھر رہ گئی۔ برادر اسلامی ملک ایران نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کرڈیوس کپ کےلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ایرانی موقف سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ایران کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 3سے 5فروری تک اسلام آباد میں ہونا تھا،انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 11سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی دی۔ تاہم پاکستان میں عالمی مقابلوں کا مستقبل ایک بار پھر تاریک ہوتا نظر آرہا ہے۔ ہمسائے اور برادر اسلامی ملک نے بھی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا۔ ذ رائع کے مطابق ایران نے ڈ یوس کپ کےلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ ایران نے پاکستان کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کےلئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں ڈیوس کپ کے میچزنہیں کھیل سکتے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ایران کے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔ ذ رائع کاکہنا ہے کہ ایرانی خط کا جائزہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں لیا جائیگا۔