Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران کا فوجی پریڈ پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

ایران کا فوجی پریڈ پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ
October 17, 2018
تہران ( 92 نیوز ) ایران نے اہواز شہر میں فوجی پریڈ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ  کر دیا، ایرانی پاسداران انقلاب کاکہناہے دہشتگردوں کوعراق میں ہلاک کیاگیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سےجاری بیان کے مطابق  ابو ظہٰ اور اُس کے چار ساتھیوں کو  عراقی صوبے دیالا میں کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔ ابو ظہٰ کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا اور  اُس نے  فوجی پریڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔گزشتہ ماہ  ایرانی شہر  اہوازمیں فوجی پریڈ  پر فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے  تھے ۔ ایران نے حملے کا الزام سعودی عرب اورامریکا  پر عائد کیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔