ایران کا عراقی سرحد کے قریب ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

تہران(ویب ڈیسک)ایران نے عراقی سرحد کے قریب اپنی فضائی حدود میں ایک جاسوس طیارے کو مارگرایا ہے ۔
ایرانی عسکری حکام کے مطابق ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں عراقی سرحد کے قریب سے ایک غیر ملکی جاسوس طیارہ بلااجازت ان کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا جسے ایرانی فوج نے میزائل شکن سسٹم کے تحت مارگرایا ۔جاسوس طیارہ ہتھیاروں سے لیس نہیں تھا لیکن ایرانی حکام نے اس کی ملکیت کے بارے میں کوئی بات نہیں بتائی ہے ۔
قبل ازیں ایران اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی اور اسرائیلی ڈرونز بھی گراچکا ہے ۔