Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایران چاہے 10 سال لگالے ہمیں جلدی نہیں ، امریکی صدر

ایران چاہے 10 سال لگالے ہمیں جلدی نہیں ، امریکی صدر
June 27, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ،  واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قیادت کوخودغرض قرار دے دیا اور کہا کہ ایران چاہےابھی ڈیل کرلےچاہے تو10سال لگالےہمیں جلدی نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  اگر ایرانی حکمران کوئی ڈیل نہیں کرتے تو پھر ان کے خیال میں وہ خود غرض اور بے وقوف  ہیں ، ایرانی معیشت بدترین صورتحال اختیارکرچکی ہے ، اگر تہران چاہے تو کوئی معاہدہ کرلے یا پھر چاہے تو دس سال اورلگا دے واشنگٹن کے پاس وقت کی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کی قیادت کو اپنے عوام کا کوئی احساس ہے۔