Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران پاکستان گیس پائپ لائن 2سال میں مکمل ہو جائیگی: شاہد خاقان عباسی

ایران پاکستان گیس پائپ لائن 2سال میں مکمل ہو جائیگی: شاہد خاقان عباسی
July 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران کے قدرتی گیس کے شعبے پر عائد پابندیاں اٹھنے کے دو سال کے اندر اندر پاکستان کو ایرانی قدرتی گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اس گیس پائپ لائن منصوبے پر یکم اکتوبر سے کام شروع کر دے گا اور معاہدے کے تحت تیس ماہ میں اس پائپ لائن کو مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پائپ لائن کو بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ اس طرح اس گیس پائپ لائن کےلئے پیسے بھی مل گئے ہیں اور چینی تعمیراتی کمپنیاں بھی کام شروع کرنے کےلئے تیار ہیں۔