ایران پابندیوں کے خاتمے پر یورینیئم افزودگی کی شرح کم کرنے کو تیار

تہران (92 نیوز) ایران پابندیوں کے خاتمے پر یورینیئم افزودگی کی شرح کم کرنے کو تیار ہو گیا۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے 2015 کے ایٹمی معاہدے میں واپسی کیلئے اب بھی کوشاں ہیں ۔ ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا نہیں سوچا ۔ ضرورت پڑی تو ہتھیاروں کی تیاری کیلئے 90 فیصد تک یورینیئم افزودہ کر سکتے ہیں۔