Saturday, July 27, 2024

ایران نے کروز اور بیلیسٹک میزائلوں کی ویڈیو جاری

ایران نے کروز اور بیلیسٹک میزائلوں کی ویڈیو جاری
March 16, 2021

تہران (92 نیوز) ایران نے دنیا کو اپنی عسکری طاقت دکھا دی، ایرانی کروز اور بیلیسٹک میزائلوں کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

ایران کے میزائل سٹی میں جدید ریڈارز، مانیٹرنگ، سائمولیشن اور ڈسرپشن سسٹمز بھی موجود ہیں، سرکاری طور پر جاری ویڈیو میں میزائل سٹی کی لوکیشن سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب حسین سلامی کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سٹی تو ہماری عسکری صلاحیتوں کی ہلکی سی جھلک ہے۔

گزشتہ سال ایران نے میزائلوں کے زیرزمین کئی شہرتعمیر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔