Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران نے بحری جنگی جہاز خلیجِ عدن روانہ کردیئے :سربراہ ایرانی بحریہ

ایران نے بحری جنگی جہاز خلیجِ عدن روانہ کردیئے :سربراہ ایرانی بحریہ
April 9, 2015
تہران(ویب ڈیسک)ایران نے اپنے جنگی جہاز یمن کے نزدیک تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جو ایرانی حکام کے مطابق خطے میں "ایرانی مفادات" کا تحفظ کریں گے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی  کے مطابق ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی بحری جہاز یمن کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ ایرانی بیڑا خلیجِ عدن میں ایرانی جہازوں کے زیرِ استعمال راستوں اور کھلے سمندر میں ایرانی مفادات کی حفاظت کرے گا۔ ایرانی بحریہ کے جہاز علاقے سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو قذاقوں کے حملے سے بھی محفوظ رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ایرانی بحری بیڑہ ایک جنگی اور ایک معاون جہاز پر مشتمل ہے جو خلیجِ عدن اور باب المندب کی گھاٹی کے درمیان گشت کرے گا۔ یہ گھاٹی خلیجِ عدن کو بحیرہ احمر سے ملاتی ہےعلاقے میں پہلے ہی مصر کے بحری جہاز تعینات ہیں جو سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والے اس فوجی اتحاد کا رکن ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔