Saturday, July 27, 2024

ایران نےامریکی ریسلرزکےفری سٹائل ورلڈ کپ میں شرکت پر پابندی لگادی

ایران نےامریکی ریسلرزکےفری سٹائل ورلڈ کپ میں شرکت پر پابندی لگادی
February 3, 2017
تہران(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے رد عمل میں تہران نے  امریکی ریسلرز کے فری سٹائل ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایران آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلا تکےمطابق ایران نے بھی ٹرمپ کی جانب سے پابندی کے اعلان پر شدید ردعمل دینا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے  امریکی فری سٹائل ٹیم کے ایران آنے کی مخالفت کی ہے۔ ایرانی حکومت کا یہ فیصلہ ٹرمپ کی سات ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندیوں کے حکم کا پہلا ایرانی رد عمل ہے۔ ایران نے پہلے ہی ٹرمپ کے حکم پر سخت رد عمل ظاہر کرنے کا اشارہ دے دیا تھا۔