Saturday, July 27, 2024

ایران میں 2 ارب بیرل خام تیل کے نئے ذخائر دریافت

ایران میں 2 ارب بیرل خام تیل کے نئے ذخائر دریافت
February 19, 2017

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں دو ارب بیرل خام تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تیل کی دولت کے اعتبار سے ایران دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے مغربی صوبے لرستان میں خام شیل آئل کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ایران کی قومی آئل کمپنی این آئی او سی کے ایک سینئر عہدے دار نے کہا کہ ان ذخائر کا تخمینہ دو ارب بیرل سے زیادہ ہے۔

اس علاقے میں گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام بھی جاری ہے اور اس حوالے سے مطالعاتی رپورٹس رواں سال اکتوبر تک مکمل کر لی جائیں گی۔ ایران میں تیل کے مجموعی ذخائر ایک سو ساٹھ ارب بیرل ہیں جو دنیا میں موجود تیل کے کل ذخائر کا دس فیصد ہے۔