Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایران میں اسلامی انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں

ایران میں اسلامی انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں
February 12, 2019
تہران (92 نیوز) ایرانی میں اسلامی انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور اجتماعات منعقد کئے ۔ 11فروری 1979 کو امام خمینی کی سربراہی میں ایرانی قوم نے شاہ ایران کی بادشاہت کا خاتمہ کیا تھ ، ایرانی انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر مرکزی تقریب دارالحکومت تہران کے مشہور آزادی اسکوائر میں ہوئی ۔ شدید سردی کے باوجود تقریب میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکااسلامی انقلاب کو شکست دینے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اپنے دفاعی اور میزائل پروگرام کو وسعت دیں گے ۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی اور فارسی میں جاری ہونے والے اپنے ٹویٹ میں ایرانی انقلاب کو ملک کیلئے مکمل ناکامی قرار دیا ،ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے 40 سال میں صرف کرپشن ، جبر کو جنم دیا۔